لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی رشتہ دار خاتون امینہ سہیل کی میرٹ کے برعکس وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے
عمر جمشید جمعرات 18 فروری 2016 11:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن کی رشتہ دار خاتون امینہ سہیل کی میرٹ کے برعکس وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو درخواست گزار نوشاب اے خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی رشتہ دار خاتون کو میرٹ کے برعکس اپنی ہی وزارت میں قانونی مشیر کا عہدہ دے رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت گریڈ اکیس کے افسر کو ہی وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی میں قانونی مشیرکے عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔ خاتون قانونی مشیر کو قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے تعینات کئے جانا عدالتی فیصلوں اور ا?ئین کی خلاف ورزی ہے، جس پرعدالت نےدرخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.