گنڈا سنگھ والا کے سرحدی علاقے سے سرحد عبور کرنے والی مادہ سانبھڑ پکڑلی گئی،چھانگا مانگا وائلڈ لائف بریڈنگ فارم پہنچا دیا گیا
جمعرات 18 فروری 2016 15:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس خالد ایاز خان کی سرحدی علاقوں کی نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے پاکستان رینجرز کی مدد سے بھارت سے آنے والی ایک مادہ سانبھڑکو پکڑ کر چھانگامانگا وائلڈ لائف بریڈنگ فارم منتقل کردیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ والا ضلع قصور کے سرحدی علاقے سے پاکستان کی سرحد عبور کر کے پاکستان داخل ہونے والی ایک مادہ سانبھڑکے بارے میں پاکستان رینجرز کے ونگ کمانڈر عادل نسیم اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز اجمل حسین نے رات اڑھائی بجے اطلاع دی جس پر محکمہ جنگی حیات کی خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ کر چھانگامانگا وائلڈ لائف بریڈنگ فارم منتقل کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد ایاز خان نے جنگلی حیات کی حفاظت و نگرانی پر مامور خصوصی ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جنگلی حیات کی نقل مکانی متوقع ہے ۔ اس لیے وہ سرحدی علاقوں پر خصوصی نگاہ رکھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلو وائلڈ لائف پارک سے جلد ہی ایک نر سانبھڑکو چھانگامانگا وائلڈ لائف بریڈنگ فارم منتقل کردیا جائے گا تاکہ بھارت سے آنے والے مادہ سانبھڑ کے ساتھ مل کر ان کی نسل میں اضافہ کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
کھانے کے ڈبوں میں چھپے بم غزہ میں دہشت کا نیا سبب
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورقائد محمد نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑسے انکے والد کی وفات پراظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی
-
پاکستان قونصلیٹ دبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں: مریم نوازشریف
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
ملک میں مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے نیچے آ گئی
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری
-
پاکستان اورایران کی جانب سے لائزون افسران کی تقرری کر دی گئی ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
سعودی بزنس وفدکا متوقع دورہ پاکستان کے لئے وزیر اعظم شہبازشریف نے 16رکنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں‘ مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.