کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو لاکھوں ،باکسنگ ٹیم کو ہزاروں میں معاوضہ ملتا ہے ، ریاض حسین پیرزادہ
جمعرات 18 فروری 2016 15:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بین الاصوبائی امور کے وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان کو ہر میچ میں لاکھوں روپے کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کی باکسنگ ٹیم کو میچ فیس نہیں بلکہ 20 ڈالر یعنی دو ہزار روپے روزانہ کے حساب سے جیب خرچ دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو تین کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔
جس کے مطابق اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ میچ کے ساڑھے پانچ لاکھ روپے، ایک روزہ بین میچ کے تین لاکھ 63 ہزار روپے جبکہ ٹی 20 میچ کے پونے تین لاکھ روپے ملتے ہیں۔بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ میچ کے چار لاکھ 80 روپے، ایک روزہ میچ کے تین لاکھ، دو ہزار روپے جبکہ ٹی ٹونٹی کے دو لاکھ، 20,00 ہزار روپے ملتے ہیں۔(جاری ہے)
اسی طرسی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ میچ کے چار لاکھ 10 ہزار روپے، ایک روزہ میچ کے دو لاکھ 42 ہزار جبکہ ٹی 20 میچ میں شمولیت کے ایک لاکھ 65 ہزار روپے ملتے ہیں۔
کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے لاکھوں روپے ملنے والی میچ فیس کے برعکس باکسنگ کے کھلاڑیوں کو کوئی میچ فیس نہیں دی جاتی۔ان کھلاڑیوں کو صرف اہم ایونٹ میں شمولیت پر 20 امریکی ڈالر یعنی دوہزار پاکستانی روپے روزانہ جیب خرچ دیا جاتا ہے جبکہ باقی ایونٹس میں کوئی پیسے نہیں دیے جاتے۔جن اہم ایونٹس میں باکسنگ کے کھلاڑیوں کو جبیب خرچ دیا جاتا ہے اس میں اولمپکس گیمز، ایشیئن گیمز، جنوبی ایشائی کھیل اور دولتِ مشترکہ کے کھیل شامل ہیں۔پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے جبکہ اس کھیل میں بھی کھلاڑیوں کو قابل ذکر میچ فیس ادا نہیں کی جاتی جس کا اْن کھلاڑیوں نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.