فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی جدید ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز بنائی جائیں گی‘ شہبازشریف
ماڈل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے قیام سے جعلی و غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا،عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی ہوگی عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے،شعبہ صحت کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہیمعوام کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے نہ پہلے وسائل کی کمی آنے دی، نہ آئندہ آنے دیں گے جعلی و غیرمعیاری ادویات بنانیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، گھناؤنا کاروبار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب
جمعرات 18 فروری 2016 18:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے،اسی لئے پنجاب حکومت نے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شعبہ صحت کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے، صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کیلئے نہ پہلے وسائل کی کمی آنے دی، نہ آئندہ آنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے قومی ذمہ داری سمجھ کر کام کرنا ہے کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں-پنجاب حکومت نے صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.