پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں فائرنگ کرنے اور اسلحہ لہرانے والے عناصر کی شناخت ہوگئی، مزید 28 بھی شناخت کر لئے گئے
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 فروری 2016 21:18
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 16 فروری کی رات ہاسٹل نمبر 4 میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں فائرنگ کرنے اور اسلحہ لہرانے والے اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن کو شناخت کر لیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن اور انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کے طالبعلم صہیب خان المعروف رومی خان کے ہاتھ میں پستول صاف دیکھا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج می یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ اور دیگر طالبعلموں نے اس سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی رومی خان اسلحے سمیت بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔
علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہنگامہ آرائی میں ملوث اسلامی جمعیت طلباء کے 29 کارکنوں کو شناخت کر لیا ہے جس میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے محمد عثمان، پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے حمزہ، حبیب، منیب، آدم ملک، معاذ اکرم، ہیلی کالج آف کامرس کے بلال، عمر، راو جنید رانا حسسان، عرفان، ابرار، تنویر آفریدی، سوشیالوجی کے فہد خان، بلال، انضمام الحق، جینڈر سٹڈیز کے سعید، جنید جٹ، جیالوجی کے کریم، ہدایت اللہ، وسال،ذوالوجی کے ذیشان، پولیٹیکل سائنس کے یاسر ملک، فلسفلے کے حسام گجر، محبوب، انسٹی ٹیوٹ آف بائیوکیمسٹری و بائیوٹیکنالوجی کے ہدایت اللہ اور ادارہ تعلیم و تحقیق کے اسامہ نصیر شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.