سنگاکارا نے برطانیہ میں سری لنکن کمشنر بننے کی پیشکش ٹھکرا دی
جمعہ 19 فروری 2016 12:07
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا نے برطانیہ میں سری لنکن کمشنر بننے کی پیشکش ٹھکرا دی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارت کے خلاف کھیلے گئے کولمبو ٹیسٹ کے بعد سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا نے سنگاکارا کو ان کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں برطانیہ میں سری لنکن ہائی کمشنر بننے کی پیشکش کی تھی، متھری پالا نے ان سے کہا تھا کہ انہوں نے ملکی وقار میں اضافہ کیا ہے اسلئے وہ انہیں ہائی کمشنر بننے کی پیشکش کر کے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
سنگاکارا نے اس موقع پر کہا تھا کہ یہ میرے لئے حیران کن پیشکش ہے، میں صدر متھری پالا کی پیشکش کا احترام کرتا ہوں، اس ملازمت کا کوئی تجربہ نہیں اور نہ ہی زیادہ معلومات ہیں اسلئے حتمی فیصلے تک پہنچنے کیلئے مجھے وقت لگے گا۔ سنگاکارا نے بالاآخر چھ ماہ طویل سوچ وچار کے بعد پیشکش ٹھکرا دی۔ سری لنکن صدر کے سیکرٹری پالیتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ سنگاکارا نے مصروف شیڈول اور دیگر کمٹمنٹس کی وجہ سے پیشکش کو رد کر دیا ہے، ہم چند دیگر امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں اور انہی میں سے کسی ایک کا چناؤ کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.