ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں 04 دن باقی، تیاریاں عروج پر، ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم ہوگی، تمام میچز شیر بنگال سٹیڈیم میر پور کھیلے جائینگے
پاکستان کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی
جمعہ 19 فروری 2016 12:47
ڈھاکہ ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ باقاعدہ شروع ہونے میں 04 باقی ہیں، میگا ایونٹ 24 فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لئے بنگلہ دیش میں تیاریاں عروج پر ہیں، میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے۔
افغانستان، ہانگ کانگ، عمان اور یو اے ای کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کھیلیں گے اور اس ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 27 فروری کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں 2 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ 4 مارچ کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی۔(جاری ہے)
ایشیا کپ 24 فروری کو شروع ہوگا اور 6 مار چ کو ختم ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ایشیا کپ میں27 فروری کو اور پھر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 19مارچ کو دھرم شالہ بھارت میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گی۔ بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ مجموعی طور پر 13واں اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا پانچواں ٹورنامنٹ ہوگا۔ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ہوگا جس کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیموں کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا ۔ ایشیا کپ کے تمام میچز شیر بنگال سٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.