صوبے میں تاریخی ورثہ کی حفاظت اور بحالی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے‘وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک
وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو تاریخی مقامات اور عمارتوں کی بحالی و مرمت کیلئے جامع منصوبہ 2 ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت
جمعہ 19 فروری 2016 17:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں تاریخی ورثہ کی حفاظت اور بحالی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے تاریخی مقامات اور عمارتوں کی بحالی و مرمت کیلئے ایک جامع منصوبہ دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پشاور کے تاریخی ورثہ کی بحالی و حفاظت سے متعلق منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق غنی، ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، سیکرٹری ثقافت، چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان، ضلع ناظم پشاور اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان محمد خالد نے اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پشاور میں تاریخی مقامات اور عمارتوں کے تاریخی پس منظر، موجودہ صورتحال، ان کی بحالی کی ضرورت اور صوبے کی سیاحت و معیشت پر اس کے مثبت اثرات پر تفصیل سے روشی ڈالی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.