قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے طور پر اپنانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دیدی
قومی اسمبلی ٗ ایم کیو ایم کا الطاف حسین کی تقریر پر پابندی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ سب جانتے ہیں احتساب کمیشن کس نے بنایا تھا ٗ جیسا ئیوں گے ویسا کاٹیں گے ٗ حکومت عوام سے سچ بولنا شروع کر دے ٗ ظفر اﷲ خان جمالی
جمعہ 19 فروری 2016 20:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کو پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے طور پر اپنانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دیدی ہے جبکہ اراکین اسمبلی نے کہاہے کہ سب جانتے ہیں احتساب کمیشن کس نے بنایا تھا ٗ جیسا ئیوں گے ویسا کاٹیں گے ٗ حکومت عوام سے سچ بولنا شروع کر دے ۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرمیر ظفر اﷲ خان جمالی نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ احتساب کمیشن کس نے بنایا تھا ٗجیسا بوئیں گے ویسا کاٹیں گے ، 20 کروڑ عوام کے ساتھ آپ پہلے بھی کھیل رہے تھے آج بھی کھیل رہے ہیں نہ پہلے کبھی سچ بولا نہ آج سچ بول رہے ہیں میں حکومت سے کہتا ہوں کہ سچ بولنا شروع کر دیں ٗ نیب کا چیئرمین حکومت اور اپوزیشن نے مشاورت سے لگایا اور آج نیب کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں حکومت اور اپوزیشن 20 کروڑ عوام کی خواہشات کے ساتھ رہے ہیں آج آپ نیب کو ڈنڈا مار رہے ہیں ٗ اپوزیشن اور حکومت دونوں کہتے ہیں کہ اداروں کو مضبوط کیا جانا چاہئے کیا اس طرح ادارے مضبوط ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.