ثاقبہ کاکڑ کی خودکشی حکومت اور محکمہ تعلیم کے منہ پر طمانچہ ہے،ملک ولی کاکڑ

جمعہ 19 فروری 2016 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک ولی کاکڑ نے کہا کہ ثاقبہ کاکڑ کی خودکشی حکومت اور محکمہ تعلیم کے منہ پر طمانچہ ہے پشتون بلوچ روایات میں اس طرح واقعات کبھی بھی رونما نہیں ہوتے لیکن حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اس طرح واقعات ہو جا تے ہیں اگر حکومت اس بچی کی جائز مطالبات تسلیم کر لیتے تو یہ نوبت نہ آتی حکومتی کمیٹیاں پر عوام کا اعتماد اور بھروسہ ختم ہو چکا ہے جوڈیشل کمیشن فوری طور پر تشکیل دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ثاقبہ کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کے موقع بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بچی نے اپنی حقوق کیلئے آواز بلند کی تو ان کی مطالبات تسلیم کر لیتے مگر افسوس کہ حکومت میں شامل قوم پرست جماعت نے اس بچی کی آواز نہیں سنی اور بچی کو موت کے منہ میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیاں قابل افسوس عمل ہے اور اس طرح واقعات کو دبانے کیلئے حکومت اپنے آپ کو بچانے کیلئے کمیٹیاں بنا کر کیس کو سرد خانے کے نظر کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مقتولہ کے لواحقین سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کی تو بی این پی لواحقین کے ساتھ مل کر تمام جمہوری راستے اپنا کر شدید احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :