فوڈ اینڈ کرافٹ فیسٹیول 2016کو کامیاب بنانے کیلئے مکمل تعاون کریں گے،چیمبر آف کامرس

ہفتہ 20 فروری 2016 14:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) فیصل آباد کی تاجر برادری پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے جشن بہاراں اور فوڈ اینڈ کرافٹ فیسٹیول 2016کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز اور ایکسپو کمیٹی کے چیئرمین شاہد احمد شیخ نے پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر یاور حسین سے ملاقات کے دوران جشن بہاراں کے سالانہ تہوار کو یادگار بنانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی، انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ہر سال انتہائی کامیابی سے جشن بہاراں کو مناتی ہے۔

اوراس سے شہریوں کی بڑی تعداد اس موسمی تہوار سے لطف اندوز ہوتی ہے۔ اس دوران جہاں شہر کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جاتی ہے وہاں رنگارنگ پھولوں سے پورے شہر کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا بھی جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یاور حسین کی ہدایت پر ایسے پائیدار تفریحی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں جنکی وجہ سے لوگوں میں درختوں اور پھولوں سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر نے بھی گذشتہ سالوں کے دوران 35لاکھ روپے کی رقم سے کینال روڈ پر بڑے پیمانے پر شجرکاری میں حصہ لیا ،ان درختوں کی حفاظت بھی خود چیمبر کر رہا ہے جسکی وجہ سے یہ شہر کے دوسرے حصوں سے کہیں زیادہ سرسبزوشاداب ہے، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر اورپی ایچ اے جشن بہاراں کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں دونوں اداروں کے درمیان رابطوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :