وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا
شہریوں کے محافظوں پرفائرنگ کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شہداء کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی جائیگی فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، سٹریٹ کرائمزکنٹرول کرنے کیلئے فعال انداز سے فرائض سرانجام دےئے جائیں: شہباز ش ریف کی ہدایت اجلاس میں شہید پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا ، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
ہفتہ 20 فروری 2016 22:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور لاہور اور فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور اور فیصل آباد میں فائرنگ کے باعث شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اورشہداء کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے پولیس اہلکار پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
لاہور اور فیصل آباد میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔شہریوں کے محافظوں پرفائرنگ کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اورانہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔وزیراعلیٰ نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے فیصل آباد اور لاہورمیں فائرنگ کے واقعات کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ امن عامہ کا قیام اولین ترجیح ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اورسماج دشمن عناصر اورجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائمزکنٹرول کرنے کیلئے فعال انداز سے فرائض سرانجام دےئے جائیں۔سماج دشمن عناصر اورجرائم پیشہ افرادکیخلاف مزید موثر انداز میں کریک ڈاوٴن جاری رکھا جائے۔ سرچ آپریشن کوموثر انداز میں تسلسل کیساتھ آگے بڑھایا جائے۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے قانون پرسختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ایم پی اے جہانگیر خانزادہ اٹک جبکہ فیصل آباد کے سی پی او فیصل آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.