فجی سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، تیز ہواؤں سے تباہی ، ایک شخص ہلاک
اتوار 21 فروری 2016 12:24
سوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) بحرالکاہل کے جزیرے فجی کے ساحل سے سمندری طوفان ونسٹن ٹکرا گیا، 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچادی،گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، طوفان کے باعث فجی میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کئے گئے۔
(جاری ہے)
ونسٹن نامی طاقتور طوفان سے دارالحکومت سوا میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ملک بھر میں ونسٹن طوفان کے پیش نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
فجی کے وزیر اعظم نے عوام کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ فجی میں طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے ساڑھے 7سو سے زائد سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.