سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے کورال انٹرچینج پر کام شروع کر دیا
منصوبے پر کام 8 ماہ میں مکمل ہوگا، ایک ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی
اتوار 21 فروری 2016 17:14
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے کورال انٹرچینج پر کام شروع کر دیا ۔ سی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ سی ڈی اے نے کورال انٹر چینج پر گزشتہ بدھ سے باضابطہ طور پر کام کا آعاز کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں کورال انٹرچینج کے ارد گر د گھاس کی کٹائی اور صفائی شروع کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ٹیسٹنگ اور کنکریٹ پلانٹس کی تنصیب بھی شروع کر دی گئی ہے۔
کورال انٹرچینج کی تعمیر کے لئے کنٹریکٹر کا عملہ بھی آچکا ہے اور انٹرچینج کے ارد گرد سے گھاس کی کٹائی اور صفائی کے بعد تعمیر کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے کورال انٹرچینج کیلئے 5 کنٹریکٹرز کے نام شارٹ لسٹ کئے تھے تاہم معیار پر پورا اترنے والے کنٹریکٹر ظاہر خان اینڈ برادرز کو کورال انٹرچینج کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد مرحلہ وار کھنہ اور سوہان انٹر چینجزکا ایک مہینہ بعد جبکہ جاپان روڈ اور جی ٹی روڈ کے ٹینڈر 2 ماہ بعد کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.