ہریانہ ، جاٹ برادری کا احتجاج رنگ لے آیا،10 لاشیں گرنے کے بعد مودی سرکار نے مظاہرین کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، آرمی چیف کی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات ،معاملے کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
اتوار 21 فروری 2016 19:00
نئی دہلی/ چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) بھارتی حکومت نے ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے اور معاملے کے حل کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیلدینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے ریا ست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور معاملہ حل کرنے کے لیے حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کردیا۔
آرمی چیف نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کیساتھ ملاقات کی، اس ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ، دہلی پولیس چیف نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران جاٹ برادری کے مظاہروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ آئندہ اجلاس میں کوٹہ سسٹم سے متعلق ترمیمی بل بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔(جاری ہے)
ادھر ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔
سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہوگئی ،150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ،191 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ تقریبا 45 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، کشیدگی کے باعث 8 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیادارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرین نے شہر کو پانی کی سپلائی بند کردی جبکہ تمام سکول بندکردےئے گئے ،ریاستی حکومت نے فوج کوبلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا ،6اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہے،اب تک درجنوں سکولوں، ریلو ے سٹیشنوں، پولیس تھانوں، بینکوں ، سکولوں کو آگ لگا دی گئی ، احتجاج سے 700 سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.