دوسرا ٹی ٹونٹی ، اے بی ڈیویلیرز کا لاٹھی چارج ، جنوبی افریقہ انگلینڈ کیخلاف 9وکٹوں سے کامیاب
اتوار 21 فروری 2016 23:15
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی20میں انگلینڈ کو9وکٹوں سے شکست دیکر دومیچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ، جنوبی افریقہ نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 172 رنز کا ہدف 14.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، جنوبی افریقہ کی جانب کپتان اے بی ڈویلیئر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گیندوں پر6چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے جبکہ ہاشم آملہ69اورڈوپلیسز22رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ عادل رشید نے حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد اسپینئر عمران طاہر کو مین آف دی سیریز اور اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔(جاری ہے)
انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4اوورز میں 171رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر 54،مورگن 38،جوئے روٹ34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیل ایبٹ نے 3،کرس مورس اورکارگیوسو ربدا نے 2,2اور عمران طاہر نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 172 رنز کا ہدف 14.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ، جنوبی افریقہ کی جانب کپتان اے بی ڈویلیئر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گنیدوں پر6چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے جبکہ ہاشم آملہ69اورڈوپلیسز22رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے واحد وکٹ عادل رشید نے حاصل کی ۔ جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد اسپینئر عمران طاہر کو مین آف دی سیریز اور اے بی ڈویلیئر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.