سوشل میڈیا پر مشہور کمپنی کے ٹی بیگز سے متعلق ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
سمیرا فقیرحسین پیر 22 فروری 2016 13:04
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2016ء) : حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مشہور کمپنی کی گرین ٹی بیگز سے متعلق ایک ویڈیو خاصی مقبول ہو گئی جسے صارفین کی جانب سے متعدد مرتبہ شئیر کر کے کمپنی کی غفلت اور کوالٹی پر بے شمار سوالات بھی اُٹھائے گئے۔ ویڈیو میں مزکورہ کمپنی کی لیمن گرین ٹی بیگز میں سے ورمز نکلتے ہوئے دکھائی گئے تھے ، تاہم اس ویڈیو کے مقبول ہونے کے بعد یونی لیور نے اپنی کمپنی سے متعلق ایک آفیشل بیان جاری کیا ہے جس میں اس ویڈیو کے جھوٹ پر مبنی اور کمپنی کے خلاف پراپیگنڈہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقٍ وسطیٰ کی جانب سے کمپنی کے ٹی بیگز سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی۔ جسے مشرق وسطیٰ کے متعدد سوشل میڈیا چینلز پر بھی دکھایا گیا۔(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی چائے کی کمپنی کو ان کے معیار اور کوالٹی کی بنیاد پر جانچا جاتا ہے، لہٰذا ٹی کمپنی ”لپٹن“ کی جانب سے یہ بات کنفرم کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
علاوہ ازیں دبئی میونسپلٹی کے فوڈ ہیلتھ انسپکشن ڈیپارٹمنٹ نے جبل علی میں موجود لپٹن فیکٹری کا دورہ کیا جہاں سے منا میں چائے کی سپلائی کی جاتی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اتھارٹی نے چائے کی کوالٹی اور اس کے بننے کے عمل میں معیار کو مدظ نظر رکھنے اور کوالٹی کا خیال رکھے جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ اتھارٹی نے گرین ٹی کی تیاری کے دوران اس میں کسی قسم کے ورمز یا کوئی اور خرابی ہونے کی افواہوں کو بھی جھُٹلا دیا ہے۔ جسے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر بھی کیا۔ کمپنی سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم دیگر اتھارٹیز کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ ہماری کمپنی کا دورہ کر کے چائے کی تیاری کے عمل اور اس میں استعمال ہونے والے معیاری اجزا کا معائنہ اور اس کی توثیق کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.