حکومت کی کسان دوست پالیسیوں سے کپاس ، چاول ، گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے ،ترجمان محکمہ زراعت

منگل 23 فروری 2016 13:58

فیصل آباد۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور کاشتکاروں کی محنت سے کپاس ، چاول ، گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ زراعت پر فوکس کرنے سے زرعی خود کفالت حاصل کرنے سمیت دیہی معیشت میں زبردست بہتری آرہی ہے ۔محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت نے آلو کے کاشتکار وں کو پیداوار کا بہتر معاوضہ دلا نے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف صوبے کی زرعی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے جعلی بیج، ادویات اور کھادوں کے قلع قمع کیلئے موٴثر حکمت عملی اپنانے کی خصو صی ہدایت بھی کی ہے نیز جعلی بیج اور ادویات فروخت کر نے والوں کی سزاؤں میں اضافہ کیا جارہا ہے اور چیکنگ کو موٴثر بنایاگیا ہے ۔انہوں نے زرعی تحقیقی اداروں پر زور دیا کہ وہ تحقیق کے کام کو مزید بہتر کریں تاکہ کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نئی اقسا م بھی فراہم کی جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :