(ن) لیگ کو کسی صورت مردم شماری کے معاملے سے بھاگنے نہیں دیا جا ئیگا،یاسمین راشد
بدھ 24 فروری 2016 22:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈوئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مر دم شماری کے بغیر عوامی مسائل کی نشاندہی اور انکا حل ممکن نہیں(ن) لیگ کو کسی صورت مردم شماری کے معاملے سے بھاگنے نہیں دیا جا ئیگا ‘پنجاب میں جمہو ریت نہیں ون مین شو چلا رہا ہے جسکی وجہ سے حکمرانوں کی تر جیحات عوامی مسائل نہیں بلکہ سیاسی مشہوری کے منصوبے ہیں اور صوبہ بیڑہ غرق ہو رہا ہے‘تحر یک انصاف کے انتخابات سے پنجاب سمیت پورے ملک میں تحر یک انصاف اور مضبوط ہوگی اور آنیوالی حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی ۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا جہاں بھی اپنے لیے مشکل اور عوام کیلئے کوئی فائدہ نظر آتا ہے تو حکمران اس سے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں جسکی وجہ سے (ن) لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل میں بد ترین اضا فہ ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں اضافے کی وجہ سے مردم اور خانہ شماری پاکستان کی اہم تر ین ضرورت بن چکی ہے اس لیے ہم کہتے کہ پاک افواج کی نگرانی میں فوری طور پر مردم اورخانہ شماری ہونی چاہیے کیونکہ اسکے بعد صوبوں اور اضلاع کی اصل آبادی اور انکے مسائل سامنے آئیں گے اور حکمرانوں نے مردم شماری سے بھاگنے کی کوشش کی توانکا سختی سے راستہ روکا جائیگا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.