دنیا کے پانچویں امیر ترین ملک جرمنی کی عوام میں دن بدن غربت میں اضافہ ہورہا ہے :رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:27
بون(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) دنیا کے پانچویں امیر ترین ملک جرمنی کی عوام میں دن بدن غربت میں اضافہ ہورہا ہے‘یورپی ملک جرمنی کا شمار دنیا کے پانچویں امیر ترین ملک میں ہوتا ہے۔ 2009ءکے اقتصادی بحران کے آغاز سے لے کر اب تک اس ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں ایک ٹریلین یورو کا اضافہ ہو چاکا دوسری جانب یہ حقیقت بھی عیاں ہے کہ جرمنی میں روز بروز عوام کا ایک طبقہ اقتصادی خوشحالی سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔
سماجی مساوات اور خوشحالی کے لیے سرگرم جرمن انجمن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ا لرش شنائڈر نے نئی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے جرمنی میں بڑھتی ہوئی غربت کی نشاندہی کی ہے۔یہ رپورٹ 2014ءمیں کروائے جانے والے ایک مائیکرو سینسز یا مختصر مردم شماری کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔(جاری ہے)
اس رپورٹ کے مطابق جرمنی میں بڑھتی ہوئی غربت کا سب سے زیادہ شکار بچوں کی تنہا پرورش کرنے والے افراد، بے روزگار اور پینشن یافتہ ملازمین ہیں۔
2014ءگرچہ اقتصادی نموں کے اعتبار سے جرمنی کے لیے بہت اچھا سال ثابت ہوا تھا تاہم اس کے اثرات غربت کی شرح میں کسی خاطر خواہ کمی کا سبب نہیں بن سکے اور 2003ءکے مقابلے میں غربت کی شرح میں محض 0,1 فیصد کمی آئی۔مجموعی طور پر 15 فیصد سے زائد جرمن عوام کا شمار غربت کے شکار طبقے میں ہوتا ہے۔ یورپی سطح پر ان اعداد و شمار کے لحاظ سے جرمنی درمیانی پوزیشن پر ہے۔ دنیا کے دیگر نام نہاد مطلق غریب ممالک، جہاں انسانوں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں، انہیں سر چھپانے کو جگہ اور پیٹ بھرنے کو غذا میسر نہیں، کے مقابلے میں جرمنی میں پائی جانے والی غربت کو ’آمدن کی غربت‘ کہا جا سکتا ہے۔یورپی یونین کے معیارات کے مطابق اس غربت کا شکار وہ تمام لوگ ہیں جن کی آمدن متوسط آمدنی کے 60 فیصد سے کم ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر جرمنی میں اس وقت بچے کی تنہا نگہداشت کرنے والی ایک خاتون کو 1192 یورو میں گزارا کرنا ہوتا ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران پینشن یافتہ افراد میں غربت کے خطرات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور سے مغربی جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی ’رور ویلی‘ میں ایسے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یہاں غربت کے شکار پینشنرز کی شرح 20 فیصد ہے۔بہبود اطفال کے جرمن ادارے ’کنڈر ہلفس ورک‘ DKHW نے جرمنی میں بچوں کی سماجی نشوو نما کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کو ناکافی اور غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے معاشرتی سرگرمیوں میں بچوں کے لیے غیر مساوی مواقع کی نشاندہی کی ہے۔ اس ادارے کے صدر تھوماس کرو¿گر نے کہا ہے کہ تنہا نگہداشت کرنے والوں، متعدد بچوں پر مشتمل خاندانوں اور تارکین وطن گھرانوں میں غربت کی شرح قریب 19 فیصد ہے۔واضح رہے کہ 2014ء میں جمع کیے گئے یہ اعداد و شمار جرمنی میں مہاجرین کے سیلاب آنے سے پہلے کے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.