قومی اسمبلی نے قومی یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2016ءکثرت رائے سے منظور کر لیا
من پسند شخص کو نوازنے کے لئے ترمیم لانا دست عمل نہیں ہے‘ نیسٹ انجینئرنگ یونیورسٹی ہے اس کا ریکٹر بھی کم سے کم انجینئر تو ہونا چاہئے،ہمیں یونیورسٹیوں کا معیار مزید بڑھانا ہے نہ کہ گرانا ہے، کسی کو نوزانا ہی مقصود تو کسی اور جگہ نواز دیں یونیورسٹی کا مزاق نہ بنائیں-تحریک انصاف
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 16:00
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) قومی اسمبلی نے قومی یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2016ءکثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔بل کے حق میں 61 جبکہ مخالفت میں 35 ووٹ آئے۔ جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں رکن قومی اسمبلی زاہد حامد نے قومی یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل2016 ءپیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
بل پیش کرنے پر اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی جس پر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ یہ صرف تنقید برائے تنقید ہے کیونکہ پہلے کسی یونیورسٹی کے بل میں وہ چیزیں شامل نہیں جو اپوزیشن کہہ رہی ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان کا موقف تھا کہ صرف ایک من پسند شخص کو نوازنے کے لئے ترمیم لانا دست عمل نہیں ہے شفقت محمود نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیسٹ انجینئرنگ یونیورسٹی ہے اس کا ریکٹر بھی کم سے کم انجینئر تو ہونا چاہئے،ہمیں یونیورسٹیوں کا معیار مزید بڑھانا ہے نہ کہ گرانا ہے،یہ ترمیم کسی من پسند فرد کو نوازنے کے لئے کی جارہی ہے،اگر کسی کو نوزانا ہی مقصود تو کسی اور جگہ نواز دیں یونیورسٹی کا مزاق نہ بنائیں، شیریں مزاری نے کہاکہ مسلح افواج کی اور بھی یونیورسٹیاں ہیں کیا وہاں بھی ایسا ہی کیا جائے گا، ڈیفنس کی یونیورسٹی میں صرف ایک سال میں ڈگری دے دی جاتی ہے،سول یونیورسٹی مین ڈگری کے لئے کئی سال الگ جاتے ہیں، نیسٹ ایک بہت بڑی یونیورسٹی ہے اس کے معیار کو نہ گرائیں، شریں مزاری نے کہاکہ ہر مرتنہ نئے ریکٹر کے لئے نیا معیار طے کیا جائے گا، ہم اس بل کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں ملک کا معیار تعلیم پست نہ کیا جائے بلکہ اس کو مزید بہتر بنایا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.