حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت تھی اور ہے، نجکاری سے بہتر ہے اگر اسٹیل ملز نہیں چاہیے تو حکومت سندھ خرید لے گی، بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مئی 2024 23:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا فلسفہ سادہ ہے کہ مزدور کو اس کا حق ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو نہ صرف یونین سازی کا حق دیا، بلکہ ان کی بہبود کے لیے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) جیسے ادارے قائم کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو جب حکومت ملی، تو انہوں نے بطور وزیراعظم پہلا حکم یہ دیا تھا کہ آمریت کے دوران سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں قید کیے گئے مزدوروں کے نمائندوں کا رہا کیا جائے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدوروں کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے پہلے دورِ صدارت کے دوران آئین سے ایسی تمام مزدور دشمن شقوں کو نکال دیا، جو جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف نے شامل کی تھیں۔ تنخواہوں اور پینشنز میں اضافہ کیا گیا۔ “میرا خیال ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ کسی حکومت نے تنخواہوں اور پینشنز میں اتنا اضافہ نہیں کیا۔” انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق و بہبود کے حوالے سے سندھ سمبلی نے جتنی قانونسازی کی ہے، اس کا مقابلہ کوئی دوسرا صوبہ نہیں کرسکتا۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ متعارف کرادیا ہے، لیکن یہ اسکیم اس وقت تک مکمل طور فعال نہیں ہو سکے گی جب تک وفاقی حکومت 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل ہونے والی وزارتیں اور ادارے حوالے نہیں کردیتی۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) جیسے اداروں کو صوبوں کے حوالے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سندھ اور بوچستان میں قائم پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتیں آنے والی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کریں گی۔ پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ ان اداروں کی نجکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا بندوبست کیا جائے۔ “سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے جو منصوبے ہیں، وہ کامیاب ہوئے ہیں، وہ فعال بھی ہوئے ہیں اور ہم نے انہیں کامیاب بنایا ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جن اداروں کی نجکاری کے بارے میں سوچ رہی ہے، اس حوالے سے بہتر یہ ہی ہے کہ وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا راستہ اختیار کرے۔ “وہ ان کا کچھ شیئرز ضرور بیچیں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر اس ادارے کی ترقی کا بندوبست کریں، اس کا فائدہ پاکستان، اس کی معیشت کو ہوگا۔” چیئرمین بلاول بھٹو نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوامی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تھر کول منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے، جبکہ اس سے قبل اس منصوبے پر صوبائی اور وفاقی حکومتیں ناکام رہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نظام کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ ہم ان کو سمجھائیں، اس بات پر ان کو منائیں کہ آپ نجکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی طرف بڑھیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت تھی اور ہے۔ ہم سمھجتے ہیں کہ حکومت سندھ کی مرضی کے بغیر اس ادارے کے بارے میں فیصلے نہیں کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے معاملے پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ ہم سمجھتے ہیں نجکاری سے بہتر یہ ہے کہ اگر وفاقی حکومت کو اسٹیل ملز نہیں چاہیے تو حکومت سندھ خرید لے گی، ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسے ان سے بہتر چلائیں گے اور وہاں کے مزدروں کا خیال رکھیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی جماعت کی ذیلی تنظیم، پیپلز لیبر بیورو، کو مزید فعال ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لیبر بیورو کو متحرک کرنے کے لیے سینیٹ کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی کو ذمیداری دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے ’’ون چائنا پرنسپل‘‘پر ریمارکس انتہائی قابل تعریف ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
-
میرا گلہ کاٹنے کی کوشش کی گئی، آپ ہمیں مار تو سکتے ہیں ہم سرنگوں نہیں کریں گے، رؤف حسن
-
چوہدری پرویز الٰہی غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ضمانت پر رہا
-
جرمنی: سیاسی بنیادوں پر ہونے والے جرائم میں ریکارڈ اضافہ
-
ناروے، آئرلینڈ، اسپین فلسطینی ریاست کو جلد تسلیم کر لیں گے
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟
-
صدر رئیسی کی نماز جنازہ، لاکھوں افراد کی شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
-
وفاقی وزیرداخلہ کاکیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کااعلان
-
تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ہمیشہ چین کے ساتھ کھڑا رہے گا، صدر مملکت
-
ایف آئی اے نے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
-
پی ٹی آئی نے رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.