فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ضرب عضب کا آخری مرحلہ بھی کامیاب ہوگا‘ میاں محمود الرشید
عام شہری تک سستے انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس کو سیاسی دباؤ سے پاک اور افسروں کی میرٹ پر تعیناتی کرنی ہوگی‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب
جمعرات 25 فروری 2016 18:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ قوم پر امید ہے کہ فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ضرب عضب کا آخری مرحلہ بھی کامیاب ہوگا۔پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کی کاوشوں کے باعث ملک میں جلد امن قائم ہوگا، جوانوں اور معصوم شہریوں کی جانیں ضرور رنگ لائیگی۔
میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ملک کوامن کا گہوارہ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کرنے اورتعلیم کے نظام میں بہتری جیسے بنیادی مسائل حل کرنے پربھی توجہ دینا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ بھارت اپنے سکیورٹی معاملات بہتر بنائے ،ہر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاکستان پر الزام لگانے جیسے رویے ختم کرنے ہونگے،پٹھانکوٹ معاملے پر حکومت ٹھوس موقف اختیار کرنے کی بجائے جلد بازی کا مظاہرہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے بغیر تفتیش مقدمات قائم کر کے اپنے ہی شہریوں کو مشکوک نہ بنائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.