نجی شعبہ کے اشتراک سے 2016ء میں 5لاکھ بچوں کی سکول داخلہ مہم جاری ہے،عبدالصبورکاکڑ
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے عوام کاسرکاری تعلیمی اداروں پراعتمادبحال کرنے کے لئے کئی پروگرام زیرتکمیل ہیں،صوبائی سیکریٹری تعلیم کا یوبی ایل کی تقریب سے خطاب
جمعرات 25 فروری 2016 22:58
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء ) صوبائی سیکرٹری تعلیم عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نجی شعبہ کے اشتراک سے سال 2016میں 5لاکھ بچوں کی سکول داخلہ مہم کے حدف کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے والدین اور بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے اور عوام کا سرکاری تعلیم ا داروں پر اعتماد بحال کرنے کیلئے مختلف پروگرام زیر تکمیل ہیں جن کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو بی ایل کی طرف سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں یو بی ایل کے ریجنل بزنس ہیڈ کوئٹہ ریجن عبدالرحمن محکمہ تعلیم اور مذکورہ بنک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم اس سال سکول داخلہ مہم کو منظم انداز میں چلا رہا ہے اس سلسلے میں نجی شعبے کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے جس میں موبائل کمپنی سے ترغیبی پیغامات چلانے کے علاوہ بنک انجمن تاجران، اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اور دیگر تنظیمیں بھی اس مہم کی کامیابی کیلئے اپناتعاون فراہم کررہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.