صدرِمملکت ممنون حسین سے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ملاقات
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان سمیت اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا
جمعہ 26 فروری 2016 20:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 26 فروری۔2015ء) صدرِمملکت ممنون حسین سے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان سمیت اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کے بار ے میں تفصیلاً آگاہ بتایا۔
اس سے قبل گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لاہور ائیرپورٹ پر صدرِمملکت ممنون حسین کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر اشرف حیدر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں، ء گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے14ویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ معاشی محاذ ہو یا سیاسی میدان زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی اب علم کی مرہون منت بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے طو ل و ارض میں تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ حکومت کی علم دوست پالیسی کی وجہ سے سکولوں کی سطح پر طلباء وطالبات کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے اعلی تعلیم کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کہ ملک و قوم کے لیے نہایت خوش آئند ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.