مرالہ میں رورل ہیلتھ سنٹر کا سنگ بنیاد،منصوبہ کسی پر احسان نہیں اپنا وعدہ پورا کیا‘ حمیدہ وحیدالدین
ہفتہ 27 فروری 2016 13:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے نواحی علاقے مرالہ میں 79ملین روپے کی لاگت سے رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام کے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ دیہی مرکز صحت کا منصوبہ شروع کراکے کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔
پنجاب بھر میں صحت کے مراکز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ مرالہ میں رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام سے ایک لاکھ سے زائد آبادی کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات انکے گھروں کے قریب دستیاب ہونگی۔ تقریب میں چئیرمین یونین کونسل مرالہ چودھری منظور وڑائچ، وائس چئیرمین عنصر علی حکیم، سابق ناظم چودھری اقبال شفقت،سابق ناظم نصراللہ وڑائچ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیااللہ صدیقی،ڈی او روڈز محمد ارشد اور ڈاکٹر خالد خواجہ نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.