کسی ادارے کسی وکیل یا شخص کی زبان بندی کا حق حاصل نہیں‘ عاصمہ جہانگیر
ہفتہ 27 فروری 2016 14:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ کسی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی وکیل یا شخص کی زبان بندی کرسکیں، عدلیہ کا ادارہ وکیل یا ججوں کی ملکیت نہیں ،بارکسی جج کی ڈکٹیٹرشپ قبول نہیں کرے گی ۔
(جاری ہے)
لاہورمیں ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری کے جانے سے عدلیہ میں اچھی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن ابھی ماحول اتنا خوش آئند نہیں کہ یہ کہا جاسکے کہ عوام کو انصاف مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی وکیل یا شخص کی زبان بندی کرسکیں، بارکسی جج کی ڈکٹیٹرشپ قبول نہیں کرے گی ،عدلیہ کا ادارہ وکیل یا ججوں کی ملکیت نہیں اس کے مالک پاکستان کی عوام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی جماعتیں بارکی سیاست میں اتنی مداخلت کریں جتنی انہیں زیب دیتی ہے ، اگربارنہ ہو تو سیاسی جماعتیں دو دن جمہوریت نہیں نکال سکتی۔مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.