ایشوریا رائے واہگہ پر فلم کی شوٹنگ کریں گی
اتوار 28 فروری 2016 11:35
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) پاکستان میں قید رہنے والے ہندوستانی جاسوس سربجیت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے والی بولی وڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن، رندیپ ہوڈا اور ریچا چڈا واہگہ بارڈر پر شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، تینوں اداکاروں نے کچھ دن قبل پاکستان-انڈیا سرحد پر شوٹنگ کرنا تھی لیکن فلم سازوں کو اجازت نامہ نہیں مل سکا تھا۔
سپاٹ بوائے ای۔(جاری ہے)
کام کے مطابق، فلم ساز پاک-انڈیا سرحد کے انتہائی حساس علاقے میں شوٹنگ کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے اجازت نامہ ملنے کے حوالے سے شدید تشویش کا شکارتھے۔فلم سازوں کیلئے ایک اور مشکل یہ تھی کہ انکار کی صورت میں انہیں ممبئی میں انتہائی کثیر سرمائے سے واہگہ بارڈ ر کا پورا سیٹ تیار کرنا پڑتا۔تاہم، اب اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد فلم کی پوری ٹیم اور ہدایت کار اومنگ کمار نے راحت کا سانس لیا ہے۔کمار واہگہ پر فلم کے کچھ اہم مناظر فلمانے جا رہے ہیں۔فلم میں سربجیت کا کردار رندیپ جبکہ ایشوریا ان کی بہن دلبیر کور بنی ہیں۔واہگہ بارڈ ر پر اہم مناظر فلمانے کے بعد ٹیم دو دن کی شوٹنگ کیلئے دہلی جائے گی جس کے بعد ممبئی میں بقیہ کام مکمل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.