مشرف سنگین غداری کیس، ایف آئی اے کی تحقیقا تی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا
اتوار 28 فروری 2016 11:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداریکیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی کمیٹی کا اجلاس ( پیر) کو ہو گا ۔
(جاری ہے)
ایڈیشنل ڈی جی واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم کمیٹی سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو شامل کرنے یا نہ کرنے ، 7 مارچ کو خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے جواب تیار کرے گی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کو شامل تفتیش کرنے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خصوصی عدالت کے لئے جواب تیار کیا جائے گا ۔
اجلاس میں شوکت عزیز کو شامل تفتیش کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اور انہیں شامل تفتیش کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا رپورٹ کے مطابق شوکت عزیز نے گزشتہ ماہ بیان ریکارڈ کرانے پر آمادگی ظاہر کی تھی حکومت کی طرف سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے پر ایف آئی اے ٹیم شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ نہ کر سکی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.