پاکستان کی افغانستان میں خودکش حملوں کی شدید مذمت، جانی نقصان پر اظہار افسوس،پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے ،پاکستانی حکومت متاثرہ خاندانوں اور افغان حکومت کے غم میں برابر کی شریک ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 28 فروری 2016 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) پاکستان نے افغانستان میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے ،پاکستانی حکومت متاثرہ خاندانوں اور افغان حکومت کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے شہر کابل اور کنٹر میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، پاکستانی حکومت متاثرہ خاندانوں اور افغان حکومت کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ دہشتگردی کے واقعہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے ۔