جے یو آئی قلعہ سیف اﷲ کے جانب سے انضمام کے خوشی میں چار مار چ کو تقریب کا اہتمام کیا جائے گا

پیر 29 فروری 2016 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء)جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اﷲ کے جانب سے انضمام کے خوشی میں چار مارچ بروز جمعہ صبح نوبجے بمقام ضلعی دفتر قلعہ سیف اﷲ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاہے جس سے صوبائی نائب مولانا نوارالدین مولانا عصمت اﷲ مولانا سید محمد مولانا نور اﷲ مولانا عبدالحق محمد لعل اخنذادہ ودیگر علماء کرام خطاب کریں گے جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اﷲ کے تمام کارکنوں سے بر وقت شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔