ہائی کورٹ نے تحفظ خواتین ایکٹ کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی
ہائی کورٹ کو اسلامی قوانین کے بارے میں درخواستوں پر سماعت کا اختیار نہیں ‘ جسٹس شاہد وحید
بدھ 2 مارچ 2016 12:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ نے تحفظ خواتین ایکٹ کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی ،عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کو اسلامی قوانین کے بارے میں درخواستوں پر سماعت کا اختیار نہیں ۔گزشتہ روز لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزارناہید بیگ ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ تحفظ خواتین ایکٹ آئین اورشرعی قوانین کے خلاف ہے، اس قانون سے قرآن میں دی گئی مرد کی حیثیت متاثرہوگی، قانون سے خاندانی نظام بری طرح متاثرہو گا، اس لئے عدالت عالیہ اس قانون کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دے۔
دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے نشاندہی کی کہ ہائیکورٹ کو اسلامی قوانین کے بارے میں درخواستوں پر سماعت کا اختیار نہیں ہے۔آئین کے آرٹیکل 203ڈی کے تحت وفاقی شرعی عدالت مجاز فورم ہے۔جس پر ناہید ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی، عدالت عالیہ نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.