ڈی پی او اوکاڑہ کی حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں ڈھلیانہ میں کھلی کچہری
ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:52
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں ڈھلیانہ میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوا م کے جان ومال کی حفاظت ترجیح ہے۔ ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت دہشتگردی کیخلاف جہاد کررہی ہے ہم ان کو جرات کو سلام پیش کرتے ہیں ،منشیات تمام برائیوں کی جڑ ہے رواں ماہ ہم ا س لعنت کو ختم کرینگے ڈی پی او نے کہا مجھے علم ہے کہ حجرہ شاہ مقیم میں منشیات کا دھندا عروج پر ہے کچھ بااثر لوگ منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہیں انہوں نے مقامی ایس ایچ او نوشیر کاٹھیا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کلف یا کاٹن گروپ کی پرواہ کئے بغیر میرٹ پر فیصلے کر یں۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ ڈاکو مارے یا علاقہ چھوڑ گئے اسی لیئے جرائم کی شرح پہلے کی نسبت کم ہوئی ضلع میں نئے تھا نوں کی تعمیر سے مزید بہتری آ ئیگی، پولیس والے خود کو عوام کاخادم سمجھیں ،ہم ان لوگوں کے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں ،پولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری کیساتھ کرے، سفارش یا کرپشن برداشت نہیں کرتا، ایک دیہاتی کی شکایات پر چوکی انچارج ڈھلیانہ محمد ایوب کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔(جاری ہے)
یہاں عوام نے مطالبہ کیا کہ چوکی کو تھا نہ میں تبدیل کیا جائے جس پر ڈی پی او نے انسپکٹر ڈویلپمنٹ کو پیر ورک مکمل کرنے کی ہدائت دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کرونگا حجرہ شاہ مقیم میں ایک اور تھا نہ منظور ہوجائے اور امید ہے کہ ایک ماہ میں منظوری مل جائیگی ۔
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.