واجد شمس الحسن کو قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نیب کی طرف سے پندرہ مارچ کو پیشی کے سمن بھجوا دیئے گئے

واجد شمس الحسن اگر مقررہ تاریخ کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ٗ ذرائع

بدھ 2 مارچ 2016 20:30

واجد شمس الحسن کو قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نیب کی طرف ..

لندن /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نیب کی طرف سے پندرہ مارچ کو پیشی کے سمن بھجوا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں واجد شمس الحسن کو سات نکاتی سوالنامے کا فوری جواب دینے کا تحریری پیغام بھی دیا گیا ٗ سابق ہائی کمشنر سے یہ سوال کیا گیا کہ انہوں نے 4200 پاؤنڈ کے ایئر ٹکٹس قواعد سے ہٹ کر کیوں خریدے اور چارٹرڈ طیاروں پر 1500 پاؤنڈ کیوں خرچ کئے؟۔

واجد شمس الحسن سے پوچھا گیا ہے کہ ٹیلی فون کی مد میں 32 لاکھ پاؤنڈ کیسے خرچ ہوئے؟۔ 2 لاکھ پاؤنڈ کے متفرق اخراجات کا حساب کتاب کہاں ہے؟۔ ہائی کمیشن کے بینک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ پاؤنڈ نکالنے اور 27 لاکھ امریکی ڈالر کی ضیافتیں اڑانے کا بھی جواب طلب کیا گیا ہے ۔ 23 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات کا تو کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ نیب کے مطابق واجد شمس الحسن اگر مقررہ تاریخ کو پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :