آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نا تمام والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے ‘انہیں چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں
ڈی سی او ساہیوال کا3 ر وزہ انسداد پو لیو مہم کے انتظامات کا جا ئز ہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 3 مارچ 2016 19:29
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا نا تمام والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے انہیں چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے 14تا 16مارچ تک جار ی رہنے والی پو لیو مہم کے انتظامات کا جا ئز ہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
اس مو قع پر ڈی پی او ساہیوال سید باقر رضا ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اشرف جا وید ،ڈاکٹر اسلم پر ویز ،ڈاکٹر سعد بن سعید ،مو لا نا ضیا ء اﷲ شاہ بخاری اور مو لا نا احسان الحق فرید ی کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے کہا کہ لوگوں میں شعور اور آگہی کے سلسلہ میں پی ایچ اے کی جا نب سے 100اور محکمہ صحت کی جا نب سے50بینرز ضلع کی نما یاں جگہ پر لگائے جا ئیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کی کا میابی کے لیے اساتذہ اور علما ء کرام ،سما جی کا رکنوں اورپو لیس کے ساتھ ساتھ قومی رضا کاروں کی مدد لینے کی ہدایت کی تاکہ کو ئی بچہ پو لیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جا ئے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اشرف جا وید نے کہا کہ 14سے16مارچ تک جا ری رہنے والی پو لیو مہم کے دوران 4لا کھ 31ہزار سے زائد بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں جا ئیں گے جس کے لیے1037ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 840مو با ئل ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں گی ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.