نئی تجارتی پالیسی کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائیگا ٗوزیر تجارت خرم دستگیر
پالیسی برآمدات میں اضافے کیلئے مراعات پرمشتمل ہوگی ٗسینٹ میں وقفہ سوالات
جمعرات 3 مارچ 2016 20:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی کا اعلان آئندہ چند روز میں کیاجائے گا ۔وقفہ سوالات کے دوران وزیرتجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایاکہ یہ پالیسی برآمدات میں اضافے کیلئے مراعات پرمشتمل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یوریشین اقتصادی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیلئے مذاکرات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کو یونین کی منڈیوں تک مسابقتی رسائی حاصل ہوسکے۔
ایک ضمنی سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے یقین ظاہر کیاکہ پاکستان اور روس کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے بعد ان کی باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جی ایس پی پلس کے نتیجے میں یورپی یونین کیلئے پاکستان کی برآمدات میں ایک سال میں ایک ارب بتیس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔(جاری ہے)
ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے نفاذ کے بعد چین کیلئے پاکستان کی برآمدات ساڑھے تین گنا بڑھ گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر پاکستانی تاجروں کیلئے ویزوں کے اجراء کا عمل آسان بنانے پر کام کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی توازن کی بہتری چینی کے ساتھ دوسرے آزادانہ تجارتی معاہدے پر غور کیاجارہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.