بھارت میں شادی کی رسوم کے عین بیچ تھوکنے کیلئے باہر جانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
ہفتہ 5 مارچ 2016 16:03
لکھنوٴ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء ) بھارت میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دولہا کے تمباکو تھوکنے کیلئے باہر جانے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔بھارمیڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا کے علاقے بھتنی ٹاؤن میں ایک دولہا اپنی دلہن بیاہنے پہنچا تو وہ تمباکو چبا رہا تھا۔
(جاری ہے)
شادی کیلئے مخصوص رسوم کا آغاز ہوا تو وہ عین بیچ میں تھوکنے کیلئے باہر نکل گیا جس پر دلہن کو غصہ آ گیا اور اس نے فوراً شادی منسوخ کر دی کیونکہ اس کیمطابق وہ کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی جو تمباکو خوری کا عادی ہو۔
دلہن کے انکار پر شادی کی تقریب میں موجود سینکڑوں افراد نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم سب ہی ناکام رہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ جب اس کی منگنی ہوئی اس وقت بھی اس کا ہونے والا شوہر تمباکو چبا رہا تھا تاہم وہ اسے نظرانداز کر گئی لیکن شادی کے روز عین رسموں کے بیچ وہ تھوکنے کیلئے اٹھ کر باہر چلا گیا۔ میں کسی ایسے شخص سے شادی نہیں کر سکتی جو تمباکو خوری کا عادی ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.