مصطفی کمال کے الزامات ،حکومت کو سلامتی برقرار رکھنے کیلئے تحقیقات کرنی چاہیے،سردار آصف احمدعلی
ہفتہ 5 مارچ 2016 16:25
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سردارآصف احمد علی نے کہا ہے کہ سابق ناظم اعلیٰ کراچی مصطفی کمال کی صاف گوئی اورسچائی کے باوجود حکومت کی خاموشی پراسرار معلوم ہوتی ہے،ریاست کو اپنی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے تمام الزامات کی بھرپور تحقیقات کرنی چاہئے۔ الزامات کی سیاست سے نظریاتی کارکنوں کو ورغلایا نہیں جاسکتا، ایم کیو ایم پر ماضی میں بھی الزامات کی بوچھاڑ ہوئی لیکن اُس کی مقبولیت میں کوئی خاطرخواہ کمی واقع نہ ہوسکی۔
اِن خیالات کا اظہاراُنہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار آصف احمد علی نے کہا کہ ایم کیوایم ہمیشہ الزامات کی زد میں رہی ہے اور اِس کی قیادت ابھی تک اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات سے عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔(جاری ہے)
کچھ تو ایسا ضرور ہے جس پر پارٹی کے اندر سے لوگ بولنے پر مجبور ہیں ۔ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اَصل نتائج کو سامنے لائے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرے ،کسی پر الزامات لگادینا کوئی مشکل کام نہیں جب تک کہ اُسے ثابت نہ کیا جاسکے ۔
میرے خیال میں مصطفی کمال کی صاف گوئی اور سچائی کے باوجود بھی ایم کیو ایم کے کارکن اپنے قائد سے اُس طرح متنفر نہیں ہونگے جس طرح کہ اُن کا خیال ہے ۔ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے جس کا سندھ کی سیاست میں نمایاں مقام ہے ،کسی ایک شخص کی خاطرپوری پارٹی کو سوالیہ نشان نہیں بنایا جاسکتا۔ آنے والے حالات ثابت کرینگے کہ کون سچاہے اور کون جھوٹاہے ، بحرحال ایم کیوایم کو بھی اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی اپنی تئیں بھی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات ضرور کرنی چاہئیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.