وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام ، آئین اور خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی قوانین سے متصادم حقوق نسواں بل واپس لیں ،دردانہ صدیقی
قرآن و سنت ، آئین اور عالمی انسانی حقوق کی روشنی میں خواتین کے تحفظ کا بہترین بل بنا کر ان کی خدمت میں پیش کر نے کیلئے تیار ہیں،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین
ہفتہ 5 مارچ 2016 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین ڈاکٹر دردانہ صدیقی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسلام ، آئین پاکستان اور خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی قوانین سے متصادم حقوق نسواں بل کو واپس لیں ۔ ہم قرآن و سنت ، آئین پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کی روشنی میں خواتین کے تحفظ کا بہترین بل بنا کر ان کی خدمت میں پیش کر نے کے لیے تیار ہیں ۔
پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ موجودہ بل اسلامی تہذیب و تمدن سے ٹکراؤ اور خاندان کو توڑنے کا بل ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔ ہم اس بل کے خلاف کورٹ میں بھی جائیں گے اور عوام کی آگاہی کے لیے بھر پور تحریک بھی چلائی جائے گی ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے رکن قومی اسمبلی عائشہ سید ، اسلامی نظریاتی کونسل کی رکن ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ڈاکٹر عافیہ سرور ، ڈاکٹر رخسانہ جبیں ، ڈاکٹر حمیرا طارق کے ہمراہ منصورہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.