نیشنل بینک آف پاکستان میں 19 ارب روپے کے فراڈ کو چھپانے والوں کو بے نقاب کیا جائے، لیا قت ساہی
ہفتہ 5 مارچ 2016 21:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی طرف سے نیشنل بینک آف پاکستان میں 19 ارب روپے کے ہونے والے فراڈ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی طرف سے اس فراڈ کی نشاندھی کی گئی ہے کہ اس بڑے اسکینڈل میں ملوث بااثر افسران ہیں جنہیں بچانے کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کوششیں کر رہی ہے، لیکن قائمہ کمیٹی خزانہ اس فراڈ میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف نہ صرف کاروائی کرے گی بلکہ قوم کی لوٹی ہوئی بھاری رقم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے گا قائمہ کمیٹی خزانہ کے اس اقدام کو محنت کش طبقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے اداروں میں اسی طرح کی لوٹ کھسوٹ کی جاتی ہے اور جب ادارے کنگال ہو جاتے ہیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری ادارے میں کام کرنے والے محنت کشوں اور ٹریڈ یونین پر عائد کر دی جاتی ہے جس طرح پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی تباہی کی ذمہ داری ادارے کے محنت کشوں وملازمین پر ڈالی جا رہی ہے جبکہ ان اداروں کو تباہ کرنے میں ان اداروں کی انتظامیہ ذمہ دار ہے جس کے پاس فیصلے کرنے کا اختیار ہے اس کی واضح مثال نیشنل بینک آف پاکستان میں انکشاف ہونے والے 19 ارب کے اسکینڈل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.