کرپشن اورسودی نظام ملک کیلئے خطرہ، جماعت اسلامی نے کرپشن فری بلوچستان مہم کا آغاز کر دیا،صوبائی نائب امیرجے آئی

ہفتہ 5 مارچ 2016 22:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیراحمدماندائی نے کہا کہ کرپشن اورسودی نظام ِمعیشت ملک کیلئے سب سے بڑاخطرہ وناسور ہیں جماعت اسلامی نے اس خطرے سے قوم کو بچانے کیلئے کرپشن فری بلوچستان مہم شروع کر دی ہے ۔سرکاری عہدے میں جو جتنا بڑاہوتا ہے بدقسمتی سے اکثر اتنے ہی کرپٹ ہوتے ہیں ملک کے نظام کو اسلامی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران بعدازاں کرپشن فری بلوچستان مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا قیام پاکستان سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کیا یہ سیاستدان عوام کے خادم ہوسکتے ہیں جو ملک کاپیسہ لوٹ کر بیرون ملک شفٹ کر رہے ہیں جن کے بچے بیرون ملک علا ج کرتے ہیں پڑھتے ہیں ہمارے بچوں کیلئے نہ ہسپتال اور نہ ہی تعلیمی ادارہ بہتر بنایا ہے لوٹ مار کو رواج دیکر ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوان علمائے کرام اور ہرطبقہ فکر کے لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہوجائے جماعت اسلامی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ہم ملک کو کرپشن مافیااور سودی نظام معیشت سے نجات دلائیں گے کرپشن کرنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے ملے ہوئے ہیں اس سازش کو ناکام بناکر ہر کرپٹ فرد کو بے نقاب کرنا ہوگا