وزیراعظم محمد نواز شریف شاہ سلمان کی دعوت پر 9 تا 11 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے
پیر 7 مارچ 2016 15:30
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف 9 سے 11 مارچ تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ انہیں اس دورہ کی دعوت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے دی ہے۔ وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران جاری فوجی مشق نارتھ تھنڈر دیکھیں گے اور اس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق متعدد سربراہان مملکت و حکومت کو فوجی مشق دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت 21 ممالک کے فوجی حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مشق سعودی عرب کے شمالی علاقہ میں ہو رہی ہے، اس کا بڑا مقصد دہشت گرد گروپوں کے خطرات کے خاتمے کے لئے تربیت میں بہتری لانا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد بھائی چارے، باہمی احترام، یکجہتی، تاریخی، ثقافتی و اسلامی اقدار پر ہے۔(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون ہے۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی حکام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان شدت پسندی، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی مسلسل حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں عالمی برادری سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.