چین میں معذور افرادکی سہولت کیلئے سرکاری ویب سائٹس اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

پیر 7 مارچ 2016 19:04

چین میں معذور افرادکی سہولت کیلئے سرکاری ویب سائٹس اپ گریڈ کرنے کا ..

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء /شنہوا) چین نے معذور افراد کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے سرکاری ویب سائٹس کا معیار بہتر بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی معذور افراد کی فیڈریشن اور سائبر سپیس معاملات کے مرکز کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق سرکاری ویب سائٹس کے معیار بہتر بنانے کے منصوبہ کو 2020تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے معذور افراد آن لائن سروسز حاصل کرتے ہوئے اپنی ضروریات پوری کر سکیں گے ۔

منصوبے کا مقصد معذور افراد کے لئے مزید کو مزید سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ وہ حکومتی معاملات بہتر طریقے سے حاصل کرتے ہوئے اپنی ضروریات پوری کرسکیں ۔ویب سائٹس کا معیار بہتر کرنے سے معذور افراد کے حقوق کا تحفظ ہو گا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع بھی حاصل ہوں گے جس سے زندگیاں بہتر بنانے میں مددملے گی۔

متعلقہ عنوان :