ورلڈ ٹی ٹونٹی،بھارت 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرے گا
ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 23:05
نئی دلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) بھارتی حکومت نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے میچ دیکھنے کے لیے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے 250 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کیے جائیں گے، 5 دن کے ویزے کے لیے درخواست گزار کو اپنے میچ ٹکٹ بس، ٹرین یا فضائی ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل کی رہائش ظاہر کرنا ہوگی،پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستانی شائقین کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے ،ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیز یہاں آنیوالے پاکستانی شائقین کی نگرانی کریں گی۔
واضح رہے کہ دیگر میچوں کے علاوہ سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو ہما چل پردیش کے سیاحتی مقام دھرم شالا میں کھیلا جائے گا تاہم ریاستی کانگریس حکومت نے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.