دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں ،پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدت تعاون کرنا چاہتے ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ
میاں محمد ندیم منگل 8 مارچ 2016 12:15
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08مارچ۔2016ء) برطانیہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں ،پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدت تعاون کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیزکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمنڈ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں ،پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدت تعاون کرنا چاہتے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سچ ہے کہ افغان طالبان پاکستان پرحملے کررہے ہیں۔افغان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کےلیے بھرپورکوشش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
توقع ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان ، امریکہ تعاون کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ چند روز میں اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ ہم بھارت کے ساتھ بھی اطلاعات کے تبادلے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان پٹھانکوٹ حملہ میں تعاون اور بھرپور مدد کرے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ فلپ ہمنڈ نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں امن اور پاک بھارت مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جبکہ طالبان سے مذاکرات کا اگلا دور ائندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے ، اس موقع پر فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا ، اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات بھی ہونا ضروری ہیں۔ سرتاج عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغان طالبان پاکستان میں حملے کر رہے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ حقوق نسواں بل کو قابل تعریف قرار دیا۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پربات چیت ہوئی ہے۔مختلف شعبوں میں تعاون پربرطانیہ کے شکرگذارہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.