ملائیشیا ئی وزیر اعظم اور سینئر وزراء کو داعش کی جانب سے اغوا کیے جانے کا منصوبہ ناکام

منگل 8 مارچ 2016 20:44

ملائیشیا ئی وزیر اعظم اور سینئر وزراء کو داعش کی جانب سے اغوا کیے جانے ..

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کے سینئر وزراء کو شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے اغوا کیے جانے کا منصوبہ ناکام بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کے سینئر وزراء کے اغوا کا منصوبہ اسلامی اسٹیٹ(داعش) نے گزشتہ سال بنایا تھا جسے ناکام کر دیا گیا تھا۔

نائب وزیر اعظم احمدزھیدحمیدی جو وزیر داخلہ بھی ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ ملائیشیا کی پولیس نے داعش کی جانب سے وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کے سینئر وزراء کو اغوا کرنے کا منصوبہ گزشتہ سال ناکام بنادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا منصوبہ ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پتراجیا پر حملے کا تھا جس کے لئے دھماکہ خیز مواد جمع کرکے اس کا تجربہ کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :