شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد تاثیر فیملی کے گھر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد سلمان تاثیر کے گھر میں تاثیر فیملی کی رہائش گاہ پر مبارکباد باد دینے والوں کا تانتا،عزیز واقارب کی بڑی تعداد مٹھائی اور گلدستے لے کر پہنچ گئی

منگل 8 مارچ 2016 21:55

شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد تاثیر فیملی کے گھر کی سیکیورٹی مزید سخت ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد لاہور میں ان کے گھر کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد لاہور میں ان کے گھر کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سلمان تاثیر کے گھر کی طرف آنے والے راستوں پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایلیٹ فورس کی لیڈیز اہلکار بھی تاثیر فیملی کے گھر کے باہر تعینات کر دی گئیں ہیں جس کے باعث علاقے میں سے گزرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

شہباز تاثیر کی بازیابی کے بعد سلمان تاثیر کے گھر میں تاثیر فیملی کی رہائش گاہ پر مبارکباد باد دینے والوں کا تانتا،عزیز واقارب کی بڑی تعداد مٹھائی اور گلدستے لے کر پہنچ گئی ہے اور اسی حوالے سے سیکیورٹی بھی مزیدسخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :