اینٹی کرپشن کورٹ نے غیر قانونی بھرتی اور کرپشن کیس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی ضمانت منظور کرلی
میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:22
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) اینٹی کرپشن کورٹ نے غیر قانونی بھرتی اور کرپشن کیس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم واپس لے لیا ہے۔ صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں صوبائی وزیر تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خلاف غیر قانونی بھرتی اور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔
فضل اللہ پیچوہو سماعت میں موجود تھے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کا سامنا کرنا چاہتا ہوں۔ ضمانت منظور کی جائے۔(جاری ہے)
عدالت سے استدعا ہے کہ گرفتاری کا حکم واپس لیا جائے۔ صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی ضمانت منظور کرلی۔ فضل اللہ پیچوہو کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فضل اللہ پیچوہو کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا۔ فضل اللہ پیچوہو پر غیر قانونی بھرتی اور کرپشن کا الزام ہے۔ بار بار طلب کرنے پر بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر فضل اللہ پیچوہو کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ ایک سکول ٹیچر مٹھل نے نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ مجھے غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم کرپشن میں ملوث ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.