قدرتی گیس کی قیمت کم کر کے عوام اور دیگر صارفین کو ریلیف دیا جائے‘غیاث پراچہ
پنجاب میں سی این جی کو گیس کی ریگولر سپلائی حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ‘ رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن
بدھ 9 مارچ 2016 20:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداﷲ پراچہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنا چکے ہیں جو بہت بڑا کارنامہ ہے،اب پنجاب میں آر ایل این جی اوردیگر صوبوں میں قدرتی گیس کی قیمت کم کی جائے تاکہ عوام اور دیگر صارفین کو ریلیف مل سکے، سی این جی سٹیشنز کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمت کم ہونے سے کروڑوں افراد کو ریلیف ملے گا،گیس نکالنے والی کمپنیاں حکومت سے معاہدے کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت چالیس ڈالر فی بیرل سے کم ہونے پر قیمت کم کرنے کی پابند ہیں۔
غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ خام تیل کی قیمت گزشتہ سال دسمبر سے اب تک چالیس ڈالر سے کم ہے جو 26 ڈالر تک گری ہے جبکہ اس مدت کا اوسط 34.2 ڈالر فی بیرل ہے جسکا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی امپورٹ کا معاہدے کر کے پنجاب کی ڈوبتی ہوئی سی این جی کی صنعت کو بچا لیا ہے۔
ایل این جی کا عظیم الشان منصوبہ پاکستان میں انرجی مکس کو متوازن بنانے اور توانائی بحران کے حل کیلئے سب سے اہم قدم ہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اب حکومت گیس کی قیمت کم کریں تاکہ دیگر صوبوں کے صارفین کو بھی فائدہ پہنچے اور آئل امپورٹ بل کم کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ عدالتیں جی آئی ڈی سی کو غیر قانونی قرار دے چکی ہیں اسلئے اسے ہٹایا جائے کیونکہ یہ جس مقصد کے لئے لگایا گیا تھا وہ پورا نہیں یا جا سکا تاکہ کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار اور محاصل بڑھینگے۔حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ جی آئی ڈی سی کے فنڈز ایل این جی منصوبہ اور پائپ لائن کیلئے استعمال نہیں کیا جا رہا تو بھر اسکا کیا جواز ہے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کی کوششوں کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.