سینیٹ میں اپوزیشن کا ای الیون میں بلند عمارتوں کی تعمیرسے متعلق تحریک پر تسلی بخش جواب نہ دینے اورمعاملے کوقائمہ کمیٹی کے سپردنہ کئے جانے پراحتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ
جہاں پلازے بن رہے ہیں یہ پرائیویٹ ملکیت ہے جس پرسی ڈی اے کے بائی لازکانفاذنہیں ہوتا،سی ڈی اے کے بائی لاز میں ترمیں ترمیم کی ضرورت ہے مسئلے کے حل کیلئے رولزمرتب کررہے ہیں چندہفتوں میں پالیسی سامنے آجائے گی، وفاقی وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری
جمعرات 10 مارچ 2016 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) سینیٹ میں اپوزیشن نے ای الیون میں بلند عمارتوں کی تعمیرسے متعلق تحریک پروفاقی وزیر کیڈطارق فضل چودھری کی طرف سے تسلی بخش جواب نہ دینے اورمعاملے کوقائمہ کمیٹی کے سپردنہ کئے جانے پراحتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا جبکہ وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہاکہ جہاں پلازے بن رہے ہیں یہ پرائیویٹ ملکیت ہے جس پرسی ڈی اے کے بائی لازکانفاذنہیں ہوتاسی ڈی اے کے بائی لاز میں ترمیں ترمیم کی ضرورت ہے مسئلے کے حل کیلئے رولزمرتب کررہے ہیں چندہفتوں میں پالیسی سامنے آجائے گی۔
جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اﷲ بابر نے تحریک پیش کی کہ سی ڈی اے سے این او سی حاصل کئے بغیرسیکٹرای الیون میں بلند عمارتوں کی تعمیر کی جارہی ہے جس پر اظہارخیال کرتے ہوئے فرحت اﷲ بابر نے کہاکہ سیکٹر ای الیون میں8ملٹی سٹوریزعمارتیں بن رہی ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے عدالت نے بھی اس حوالے سے حکم دیا ہے اسلام آباد کے ہائی کورٹ کابھی فیصلہ ہے کہ یہ غیرقانونی ہے لوگ احتجاج کررہے ہیں سی ڈی اے اورپوری سرکار کچھ نہیں کرپارہی انہوں نے کہاکہ حکومت وضاحت کرے کہ اس معاملے کو کیسے لے رہی ہے سی ڈی اے انتظامیہ ناکام ہوگئی ہے اس تعمیرات کے پیچھے بہت بڑامافیا ہے حکومت جوکچھ نہیں کرسکی اس کامطلب ہے کہ بڑی قوتیں اس کے پیچھے ہونگی انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کے حوالے کیاجائے تاکہ کمیٹی ان کوبلاکرچہروں کوبے نقاب کرے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
-
حقیقت میں آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ،زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.